Home / Viral News / اسپتال میں ماں کی میت کے ساتھ سوتے 5 سالہ معصوم بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا

اسپتال میں ماں کی میت کے ساتھ سوتے 5 سالہ معصوم بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا

بھارتی شہر حیدر آباد کے ایک اسپتال میں اپنی والدہ کی میت کے ساتھ سوتے 5 سالہ معصوم بچے کی تصویر نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمانیہ جنرل اسپتال میں ایک بچہ اپنی والدہ کی موت سے بے خبر اس کی میت کے ساتھ ہی سکون سے سو گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اتوار کی شب 5 سالہ بچہ دل کی بیماری میں مبتلا اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا، اس کی والدہ کی حالت تشویشناک تھی اور اسپتال میں اُس وقت کوئی اٹینڈنٹ نہ ہونے کی وجہ سے 36 سالہ ثمینہ سلطانہ جان کی بازی ہار گئی۔ 5 سالہ بچہ اپنی ماں کی موت سے بے خبر رہا، وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ اس کی والدہ کو آخر ہوا کیا ہے۔ بچے نے اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی ضد کی اور وہیں اپنی والدہ کی میت کے ساتھ ہی لیٹا اور سو گیا۔ اسپتال کے عملے اور ایک این جی او کے کارکن نے کچھ دیر بعد بچے کو اُٹھایا اور بتایا کہ اس کی والدہ کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں ثمینہ کی موت کے وقت اٹینڈنٹ کی عدم موجودگی پر اسپتال نے کیس درج کر کے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کے باپ نے three سالہ قبل ہی اس کی والدہ کو چھوڑ دیا تھا۔ 5 سالہ شعیب کو اس کے ماموں کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ شعیب کی والدہ کی میت کے ساتھ سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس نے صارفین کو آبدیدہ کر دیا۔

Check Also

US to open Jerusalem embassy in May for Israel’s 70th anniversary

The USA mentioned on Friday it’s going to relocate its embassy in Israel to Jerusalem …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *