Home / Viral News / اس لڑکی کی ویڈیو نے تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون ہے اور کیا کام کرتی ہے؟

اس لڑکی کی ویڈیو نے تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون ہے اور کیا کام کرتی ہے؟

گزشتہ 2 روز سے اس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو سکول میں ایک لڑکے کو پٹانے کیلئے آنکھ مارتی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ لڑکی کون ہے ؟۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔ یہ ویڈیو ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ کے ایک سین پر مشتمل ہے جس کے ڈائریکٹر عمر لالو ہیں۔ فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ اب وہ اپنے کیریئر میں کتنی کامیاب ہوتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن سوشل میڈیا پر وہ مکمل طور پر چھانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

Check Also

Teefa All Set To Get Pakistan Cinema Out of Trouble

Ali Zafar is again and this time he’s Teefa on a …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *