Home / Viral News / انوکھی شادی ، ایسی انوکھی شادی شائد کبھی نہیں دیکھی ہوگی

انوکھی شادی ، ایسی انوکھی شادی شائد کبھی نہیں دیکھی ہوگی

ملتان کے محمد شفیع نے اولاد کی خواہش کے لئے دوسری شادی کی . دھوم دھڑکے سے رانی انجم کو بیاہ کر لایا مگر مصیبت میں پھنس گیا. شب عروسی کو گھونگھٹ اٹھاتے ہی شادی کی سا ری خواہش ہوا ہو گئی. دلہن بنی رانی خواجہ سرا نکل آیا. دولہے نے جان چھڑانے کے لئے مقدمہ بازی شروع کی تو لینے کے دینے پڑ گئے.محمد شفیع فیملی کورٹ گیا تو رانی ہائی کورٹ چلی گئی. عدالت عالیہ نے نان نفقہ دینے کا عبوری حکم جاری کر دیا. جس پر شفیع کو سپریم کورٹ آنا پڑ گیا.سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پندرہ ہزار روپے نان نفقہ اور ذرئی زمین بطور حق مہر دینے کا حکم معطل کرتے ہوۓ خواجہ سرا رانی انجم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. یہ ایک خبر ہے اور ایسی بے شمار خبریں ہم آئے روز سنتے رہتے ہیں. دوسروں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے کو ہم نے معمول بنا لیا ہو. بحیثیت قوم ہم اس برائی میں مبتلا ہیں. ایک بندے نے اولاد کی خاطر دوسری شادی کرنے کا سوچا مگر اس کے ساتھ کیا دھوکہ کیا گیا؟

یہ سرا سر غلط ہے. کسی مجبور انسان کی پریشانی سے فائدہ اٹھانا اور اپنے مفاد کے لئے اس کو استعمال کرنا بہت بری بات ہے. خود بھی محتاط رہیں اور اپنے ارد گرد لوگوں میں بھی شعور پیدا کریں. دنیا مکافات عمل ہے. آپ کسی کو تکلیف دیں گے تو آنے والے وقت میں آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا.

Check Also

US to open Jerusalem embassy in May for Israel’s 70th anniversary

The USA mentioned on Friday it’s going to relocate its embassy in Israel to Jerusalem …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *