Home / Viral News / باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم حاملہ ہوئیں تو وہ کیا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟

باکسر عامر خان کی بیگم فریال مخدوم حاملہ ہوئیں تو وہ کیا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سوشل میڈیا پر ہونے والے سنگین جھگڑے اور طلاق کے اعلان کے باعث کافی عرصے تک دنیا کی نظروں میں رہے۔ اس عرصے میں ایک طرف عامر خان نے اپنی اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگایا تو دوسری طرف کئی خواتین نے خود عامر خان کی بے راہروی کے قصے بیان کیے۔ اب ایک اور ماڈل نے ایسے ہی ایک الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ ماڈل 27سالہ دیشا عبدالغنی ہے جس نے بتایا ہے کہ ’’جب فریال مخدوم حاملہ ہوئی تو عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی۔ اس نے کئی بار میرے حسن کی تعریفیں کی اور مجھے ملنے کے لیے کہا۔‘‘دیشا کا کہنا تھا کہ ’’عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ ’تم بہت ’’کیوٹ‘‘ ہو اور میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں۔‘جب اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کے لیے آؤں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا۔وہ مجھے اکثر بلاوجہ فون کر دیتا اور کہتا کہ ’میں تمہاری خوبصورت اور میٹھی آواز سننا چاہتا ہوں۔‘

اس کی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور مجھے بہت عجیب بھی لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تھی اور اس نے ایک ایسی پوسٹ کی تھی جس کا ٹائٹل اس نے ’’حلال کرسمس‘‘ رکھا تھا۔ اس پر میں نے اسے پیغام بھیجا۔ میں نے تو بحیثیت مسلمان اسے ایسی بات سے منع کرنے کے لیے پیغام بھیجا تھا، مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئے گا اور وہ تعلق استوار کرنے کی ہی ضد کرنے لگے گا۔‘‘

Check Also

US to open Jerusalem embassy in May for Israel’s 70th anniversary

The USA mentioned on Friday it’s going to relocate its embassy in Israel to Jerusalem …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *