Home / Viral News / سوشل میڈیا صارفین کی ’ڈریم گرل ‘میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں ؟

سوشل میڈیا صارفین کی ’ڈریم گرل ‘میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں ؟

سوشل میڈیا سٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ four روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں، آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئرکا تعلق کیرالہ سے ہے اور ان کے ساتھ موجود لڑکا روشن عبدالروف ہے۔ دونوں طالبعلم ہونے کے ساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی ملیالم فلم ”اورو آدار لو“کی ہے۔پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن four دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر three.2 ملین ہوچکی ہے۔

حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سے بہت مختلف ہے، پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔

Check Also

Teefa All Set To Get Pakistan Cinema Out of Trouble

Ali Zafar is again and this time he’s Teefa on a …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *