Home / Viral News / سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ سے محبت کے دعوے دار کے بعد اب ایک انجینئر نے ان کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ سے محبت کے دعوے دار کے بعد اب ایک انجینئر نے ان کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی

بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنانے والے سافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا۔سچن ٹنڈولکر اور ان کی بیٹی سارہ کی زندگی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنانے والےسافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دراصل 2017 کا ہے، اس شخص نے سارہ کے نام سے فرضی اکائونٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے خلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکائونٹ بنانے والے شخص کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس وقت جعلی اکائونٹ سے تبصرے کیے گئے اس وقت سارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں۔سائبر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے بعد جعلی اکائونٹ بنانے والے 39 سالہ شخص نتن سیشود کو تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، رائوٹراور کمپیوٹر سے متعلق دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرضی اکائونٹ موبائل فون سے بنایا گیا ہے جس میں سارہ کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے پولیس موبائل نمبر اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی اس شخص تک پہنچی ہے۔سافٹ ویئرانجینئرنتن کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ نتن بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے، عدالت نے دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد سافٹ ویئرانجینئرنتن کو 9 فروری تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

Check Also

US to open Jerusalem embassy in May for Israel’s 70th anniversary

The USA mentioned on Friday it’s going to relocate its embassy in Israel to Jerusalem …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *