Home / Viral News / مرغی کا گوشت کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔۔مرغی کے گوشت میں خطرناک بیماری کا انکشاف

مرغی کا گوشت کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔۔مرغی کے گوشت میں خطرناک بیماری کا انکشاف

سپریم کورٹ نے مرغیوں کی خوراک کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مرغیوں کو دی جانے والی خوراک سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مرغیوں کی خوراک اور بازار میں فروخت ہونے والے گوشت کے نمونوں کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے خواتین اور بچوں کے ہارمونز میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ عدالتی معاون نے کہا کہ مرغیوں کی خوراک میں قدرتی اجزاءشامل کرنے سے ہارمونز پر زیادہ فرق نہیں پڑتا۔عدالت نے چکن کے نمونوں کے ٹیسٹس کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ کمیٹی پولٹری فارمز سے مرغی اور اس کی خوراک کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کروائے۔ ٹیسٹ رپورٹ سے پتہ چل جائے گا کہ چکن میں کون سے مضر صحت ہارمونز موجود ہیں۔

Check Also

کراچی کنگز نے اپنے کھلاڑیوں کو دبئی لے جاتے ہوئے ایسی حرکت کر دی کہ پورا پاکستان شرمندہ ہو گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز میں صرف دو روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *