Home / Viral News / میرا باپ شیطان ہے، اس نے میری بہن کے ساتھ یہ کام کیا، وہ دوزخ میں جائے گا لیکن وہاں۔۔۔

میرا باپ شیطان ہے، اس نے میری بہن کے ساتھ یہ کام کیا، وہ دوزخ میں جائے گا لیکن وہاں۔۔۔

شوہر کا خفیہ معاشقہ کسی بھی بیوی کے لئے بہت بڑے صدمے کی بات ہے لیکن اگر کسی عورت کو ایک دن اچانک یہ معلوم ہو کہ اس کے شوہر نے اپنی ہی سگی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلق استوار کر رکھا ہے تو اس سے بڑھ کر لرزہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے۔ ناقابل یقین بدنصیبی کا یہ اندوہناک واقعہ امریکی خاتون الیسا پلاڈل کے ساتھ پیش آیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق الیسا کی ابتلاءکا آغاز اس وقت ہوا جب وہ نوعمری میں ہی حاملہ ہو گئی۔ محض 16 سال کی عمر میں وہ ایک بچی کی ماں بن گئی لیکن چونکہ وہ بچی کی پرورش کے قابل نا تھی لہٰذا یہ بچی ایک سماجی ادارے کے حوالے کر دی گی تا کہ کوئی ضرورت مند جوڑا اسے گود لے سکے۔

اس بچی کا نام کیٹی فسکو رکھا گیا اور وہ اپنے حقیقی ماں باپ سے دور ایک لے پالک بچے کے طور پر اپنی عمر کی منازل طے کرنے لگی۔ جب وہ 18 سال کی ہوئی تو اس نے اپنے حقیقی ماں باپ کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر انہیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی۔ بظاہر تو الیسا اور ان کے شوہر سٹیون کے لئے یہ بہت بڑی خوشی تھی لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی بالآخر اس خاندان کی بربادی کا سبب بننے والی تھی۔

ان دنوں الیسا ور سٹیون کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی اور وہ علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ کیٹی ان کے پاس واپس آ چکی تھی اور اب ان کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ سٹیون اپنا زیادہ تر وقت الیسا کی بجائے اپنی بیٹی کیٹی کے ساتھ گزارتا تھا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ اسی کے کمرے میں سونے لگا۔ اس دوران میاں بیوی کے تعلقات بہت خراب ہو چکے تھے اور آخر کار الیسا اپنے خاوند سے الگ ہو گئی۔

چند ماہ بعد جب الیسا اپنے بچوں سے ملنے آئی تو سٹیون نے اسے بتایا کہ ان کی چھوٹی بیٹی، جس کی عمر 11 سال تھی، بہت عجیب رویے کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ اپنی بچی کی ذہنی کیفیت کو سمجھنے کے لئے الیسا نے اس سے بات چیت شروع کی اور اسی دوران اس کی ڈائری کی ورق گردانی بھی شروع کر دی ۔ جیسے جیسے وہ ڈائری کے ورق پلٹ رہی تھیں زمین ان کے پیروں تلے سے سرکتی جا رہی تھی۔ بچی نے ڈائری میں لکھا تھا ”میرا باپ شیطان ہے۔ اس نے میری بڑی بہن کیٹی کو حاملہ کر دیا ہے۔ وہ شیطان ہے لیکن کیٹی تو ایک انسان ہے۔ میرا خیال ہے ان کا بچہ آدھا انسان اور آدھا بدروح جیسا ہو گا۔ میرا باپ دوزخ میں جائے گا، لیکن وہاں اس پر تشدد نہیں ہو گا کیونکہ وہ تو دوسروں پر تشدد کر رہا ہو گا۔ “ بچی نے ڈائری میں اپنی بہن کیٹی اور باپ کی تصاویربھی بنا رکھی تھیں جبکہ ان کے بچے کا تخیلاتی خاکہ بھی بنایا ہوا تھا جس کا دھڑ انسان اور چہرہ کسی ڈراﺅنی بلا جیسا تھا۔

اس ڈائری کے اوراق نے الیسا کی زندگی کی دردناک ترین حقیقت اس کے سامنے کھول کر رکھ دی تھی۔ اگرچہ وہ اس بات پر بہت روئی پیٹی لیکن کیٹی اور سٹیون کو اپنے فعل پر کوئی ندامت نہیں تھی۔ انہوں نے باقاعدہ طو رپر شادی کرلی اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہو گئی۔

الیسا کا کہنا ہے کہ کئی ماہ تک وہ اس صدمے کے باعث گم صم رہیں۔ بالآخر ان کی حالت کچھ سنبھلی تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور ساری کہانی ان کے سامنے بیان کر دی۔ الیسا کی شکایت پر سٹیون اور کیٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب ان دونوں کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Check Also

Teefa All Set To Get Pakistan Cinema Out of Trouble

Ali Zafar is again and this time he’s Teefa on a …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *