Home / Viral News / میں بچپن سے فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا ہوگئی، سارا دن یہ شرمناک کام کرتی تھی لیکن پھر اچانک زندگی بدل گئی کیونکہ۔۔۔

میں بچپن سے فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا ہوگئی، سارا دن یہ شرمناک کام کرتی تھی لیکن پھر اچانک زندگی بدل گئی کیونکہ۔۔۔

فحش فلموں کی لعنت کس طرح انسان کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیتی ہے اس کا اندازہ آپ اس خاتون کی کہانی سے بخوبی کر سکتے ہیں جو نوعمری میں اس لت میں مبتلاءہوئی اور اگلی دو دہائیوں تک ہوس پرست مردوں کے ہاتھوں محض ایک جنسی کھلونا بن کر استعمال ہوتی رہی۔ایریکا گارزا نامی اس خاتون نے اپنی عبرتناک داستان کو ایک کتاب ”گیٹنگ آف (Getting Off)“ کی صورت میں دنیا کے سامنے بیان کیا ہے۔ یہ 35 سالہ خاتون لکھتی ہیں کہ محض 12 سال کی عمر میں وہ فحش فلموں کی لت میں مبتلاءہو گئیں اور جب تھوڑی سی بڑی ہوئیں تو ہوس کا کھیل کھیلنے کے لئے اپنے گھر پر نوجوانوں کو بلا کر ان کے ساتھ پارٹیاں منعقد کرنے لگیں۔ ایریکا کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں چار بار پارٹیوں کا اہتمام کیا کرتی تھی تاکہ جی بھر کر مردوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

وہ اپنی کتاب میں مزید لکھتی ہیں ”میں فحش فلمیں دیکھتی تھی او رپھر جنسی تحریک کے ہاتھوں بے بس ہوجایا کرتی تھی۔ میں محسوس کرسکتی تھی کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں تھی کیونکہ میرے ذہن پر ہر وقت ہوس سوار رہتی تھی۔ میں دن بھر اپنے لیپ ٹاپ پر فحش فلمیں دیکھتی تھی اور شام ڈھلتے ہی لڑکوں سے ملنے کے لئے بیتاب ہوجایا کرتی تھی۔ میرے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے مرد مجھے ایک جنسی شے کی طور پر ہی استعمال کرتے تھے اور اپنی طلب پوری ہوجانے پر چھوڑ دیتے تھے۔ اس کے باوجود میں اپنے رویے میں تبدیلی کرنے سے قاصر تھی۔ مجھے وہ فلمیں زیادہ پسند تھیں جن میں متعدد مرد ایک لڑکی کے ساتھ وقت گزارتے تھے اور میری اپنی زندگی بھی اسی طرح تھی۔

وقت گزرنے کے ساتھ مجھے خود سے ہی نفرت ہونے لگی اور میں اپنی زندگی بدلنے کی کوشش کرنے لگی۔ میں نے درست سمت میں پہلا قدم اس وقت اٹھایا جب ایک پارٹی میں ایک اچھے نوجوان سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے باقی دوستوں کو چھوڑ کر اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور رفتہ رفتہ مجھے احساس ہونے لگا کہ ہر کسی کے ہاتھوں میں کھلونا بننے سے بہتر ہے کہ میں ایک شخص کے ساتھ اخلاص کا رشتہ استوار کروں۔ میرا یہ احساس ہی تھا جس نے مجھے بے راہروی کی دلدل سے نکلنے کی طاقت دی۔ آج وہ نوجوان میں شوہر ہے اور میں اس کے ساتھ انتہائی مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔“

Check Also

Far-right conspiracy theorists target Florida shooting survivors

Within the wake of the Florida faculty taking footage survivors like David Hogg and Emma …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *