Home / Viral News / میں نے اس پروڈیوسر کے ساتھ رات گزارنے سے انکار کیا تو اس نے دھمکی دی کہ وہ میرے گھٹنوں کو۔۔۔

میں نے اس پروڈیوسر کے ساتھ رات گزارنے سے انکار کیا تو اس نے دھمکی دی کہ وہ میرے گھٹنوں کو۔۔۔

ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروے وائنسٹائن پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے والی اداکاراﺅں کی فہرست آئے دن طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ اب اس میں معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا بھی اضافہ ہو گیا ہے، جنہوں نے ایسا شرمناک ترین انکشاف کیا ہے کہ پوری فلمی دنیا شرما جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ ہائیک نے انکشاف کیا کہ اسے بھی ہاروے ونسٹن نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ ”فلم فریڈا (Farida)کی شوٹنگ کے دوران ہاروے نے مجھے اپنے ساتھ رات گزارنے کو کہا لیکن میں نے انکار کر دیا۔ میرے انکار پر اس نے مجھے دھمکی دی کہ اگر تم نے میرے ساتھ رات نہیں گزاری تو میں تمہارے گھٹنے توڑ دوں گا۔“سلمیٰ نے بتایا کہ ”ہاروے کی اس دھمکی کے بعد ایک عرصے تک میں انتہائی خوف کی حالت میں رہی اور مجھے اس شخص سے بہت ڈر لگتا تھا۔ اس نے مجھے انتہائی غلیظ نام سے پکارتے ہوئے فلم کی ڈائریکٹر جولی ٹیمر سے بھی کہا تھا کہ ’میں اس ’فاحشہ‘ کے گھٹنے توڑنے جا رہا ہوں۔‘ اس واقعے کے بعد شدید ذہنی خلفشار کا شکار رہی، میں نے اس صورتحال سے باہر نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن ایک عرصے تک ناکام رہی۔آج میں اس واقعے کے متعلق سوچتی ہوں تو مجھے خود پر ہی شرم آتی ہے کہ میں کس قدر بزدل تھی۔

میں شروع سے خواتین کے حقوق کے لیے لڑرہی ہوں لیکن اپنے معاملے میں میں ایسا نہیں کر سکی، جب بھی میں ہاروے کا یہ چہرہ سامنے لانے کا سوچتی مجھے میری بیٹی کا خیال آ جاتا کہ یہ بات منظرعام پر آنے سے مجھے جو شرمندگی ہو گی اس کا میری بیٹی پر کیا اثر پڑے گا۔“ واضح رہے کہ سلمیٰ ہائیک اس سے قبل یہ انکشاف بھی کر چکی ہیں کہ ہاروے ونسٹن نے جنسی تعلق سے انکار پر اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Check Also

Salman Khan Faces Backlash For Supporting Pakistani Singers Over Indian Artists

Salman Khan has by no means shied away to indicate his love and devotion in …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *