Home / Viral News / نوجوان لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ مردوں میں ہلچل مچا دی

نوجوان لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ مردوں میں ہلچل مچا دی

اچھے رشتے کی تلاش کے لئے دوستوں عزیزوں کی مدد لینے کا روایتی طریقہ پرانا ہوا تو نوجوان نسل نے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آئیڈیل ڈھونڈنا شروع کر دیا، مگر شاید اب تک کسی کے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا تھا کہ رشتے کی تلاش کے لئے خوبیوں خامیوں کی ایک فہرست مرتب کر کے اشتہار کی صورت میں بھی شائع کی جا سکتی ہے۔ یہ منفرد طریقہ ریچل سالسبری نامی نوجوان لڑکی نے اختیار کیا ہے اور اس کے اشتہار میں دنیا بھر کے نوجوان خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔ ریچل کا کہنا ہے کہ ان کی ایک سہیلی نے فیس بک پر اسی طرح سے اپنے لئے خاوند ڈھونڈا تھا۔ اپنی سہیلی کی کامیابی سے ریچل کو بھی تحریک ملی اور اس نے فیس بک کے ذریعے بوائے فرینڈ کی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریچل نے روایتی طریقوں کی بجائے فیس بک پر اشتہار دینا مناسب سمجھا، جس کے بارے میں وہ لکھتی ہیں ’’میری سہیلی کیٹی برینن نے بھی فیس بک پر ایک ایسا ہی اشتہار شائع کیا تھا جس کے نتیجے میں اسے ایک ہینڈسم خاوند مل گیا۔

میں مختلف سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرکے نوجوانوں سے دوستی کرنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتی لہٰذا میں نے بھی سوچا کہ کیوں نہ ایک اشتہار کی صورت میں اپنا مدعا بیان کردوں۔ تو میں آپ کو اپنی کچھ خوبیاں بتائے دیتی ہوں، ہو سکتا آپ کو کچھ دلچسپی محسوس ہو۔ میں ایک اداکارہ اور مصنفہ ہوں اور بچوں کیلئے پارٹیاں منعقد کرنے کا کام بھی کرتی ہوں۔ میں خود کو بہت خوش مزاج قرار دیتی ہوں۔ میں سبزی خور ہوں اور حقوق نسواں کے لئے بھی کام کرتی ہوں جبکہ کھانا پکانے میں بھی مجھے مہارت حاصل ہے۔ مجھے کسی ایسے شخص کی تلا ش ہے جو قابل بھروسہ اور مستحکم شخصیت کا مالک ہو۔ غیر یقینی اور ناقابل اعتبار لوگوں سے میں دو ربھاگتی ہوں۔ اسے آرٹ میں بھی کچھ دلچسپی ہونی چاہیے اور وہ فیاض اور نرم دل طبیعت کا مالک ہونا چاہیے۔ اچھی حس مزاح میری کمزوری ہے اور میں خوش رہنا پسند کرتی ہوں۔ اپنے شریک حیات سے بھی یہی توقع رکھوں گی کہ وہ خود بھی خوش رہے اور مجھے بھی خوش رکھے۔

اگر آپ میں یہ خوبیاں ہیں یا آپ کے کسی دوست میں یہ خوبیاں ہیں تو مجھے اس کے بارے میں یا اسے میرے بارے میں ضرور بتائیے۔‘‘

Check Also

US to open Jerusalem embassy in May for Israel’s 70th anniversary

The USA mentioned on Friday it’s going to relocate its embassy in Israel to Jerusalem …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *